آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس کی سماعت جسٹس نجم الحسن بخاری کریں گے۔ شہبازشریف کوآج احتساب عدالت میں پیش کیا جائےگا۔
نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر وارث جنجوعہ عدالت میں پیش ہوں گے، نیب کی جانب سے شہبازشریف کے پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔
شہبازشریف پر آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کا ٹھیکا دوسری کمپنی کو دینے کا الزام ہے،جس سے قومی خزانے کو چودہ ارب روپے کا نقصان پہنچاہے۔ شہبازشریف کوآج احتساب عدالت میں پیش کیا جائےگا۔