شہباز شریف کی گرفتاری، نواز شریف میدان میں

nawazimage

شہباز شریف کی گرفتاری پر بڑے بھائی نواز شریف نے بھی خاموشی توڑ دی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے چھوٹے بھائی کی گرفتاری کو افسوسناک قراردیا اور کہا کہ شہباز شریف نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب خدمت کی مثال قائم کی، پاکستان کے عوام اور غیر ملکی حکومتوں نےان کی خدمات کااعتراف کیا، حکومت اپنی نااہلی کا ملبہ شہباز شریف پر نہ ڈالے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ  پی ٹی آئی حکومت اس بدترین انتقام کی ذمہ دارہے۔ حکومت اپنی نا اہلی کا ملبہ شہبازشریف پرنہ ڈالے۔

ادھر نیب کی جانب سے شہباز شریف کی گرفتاری سے متعلق مزید تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔ تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف نے یہ ٹھیکہ منظور نظر افراد کو دلوایا، شہباز شریف کے اس اقدام سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا۔

loading...
loading...