گیس کی قیمتوں میں ایک سو پینتالیس فیصد تک اضافہ، عوام میں پریشانی کی لہر

gasimage

گیس کی قیمتوں میں دس سے ایک سو پینتالیس فیصد تک اضافے نے عوام کی چیخیں نکال دیں، گھریلو، ،کمرشل، فرٹیلائزر، انڈسٹری اورسی این جی  سیکٹر کے لئے قیمت بڑھادی گئی۔

شہری کہتے ہیں ماہانہ خرچہ میں  تین سے پانچ  ہزار روپے  تک اضافہ ہوگا۔

اوگرا کے نوٹیفکیشن نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کردیا، گھریلو صارفین کے لئے گیس کے بل میں اضافہ ہوگیا۔

 سی این جی صارفین کو بھی زیادہ قیمت ادا کرنا پڑرہی ہے، جس کا اثر غریب سواری پر  ہی  پڑے گا۔

اقتصادی ماہرین کہتے ہیں، حکومت اپنے وعدوں پر عمل نہیں کررہی۔ گیس  کی قیمتوں میں اضافے کا سارا بوجھ عام صارف اور غریب طبقے پر ڈال دیا گیا۔

loading...
loading...