لاہور: وکیل کا پولیس اہلکار پر تشدد

File Photo

File Photo

لاہور: لاہورمیں وکلا کی قانون شکنی کا ایک اورواقعہ پیش آگیا۔وکیلوں نےپہلے پولیس اہلکارکو بری طرح مارا۔

واقعے کا مقدمہ درج ہوا تووکیلوں نے سیشن کورٹ پرقبضہ کرکے سائلین کوباہرنکال دیا۔ججز گیٹ پربھی تالے ڈال دیئے گئے۔  عدالت کا احترام بھی پیروں تلےروند ڈالا۔

سیشن کورٹ لاہور  میں وکیل  نے پولیس اہلکارکوبری طرح مار ا ہے۔وکیلوں نے پولیس اہلکارکوکمرہ عدالت سے باہرنکالا۔ اورپھرکئی وکیلوں نےمل کراہلکارپربری طرح تشدد کیا۔

پولیس اہلکارپرتشدد پروکلاکےخلاف دہشتگردی سمیت دیگردفعات کےتحت مقدمہ درج کیا گیا۔مقدمہ درج ہونے پروکلا مزید آپے سے باہر ہوگئے۔

تشدد کا مقدمہ درج ہونے پروکلا نےہڑتال کردی۔سیشن کورٹ میں آئے سائلیں کوباہرنکال دیا۔وکلا نے ججزگیٹ کوبھی تالے لگا دیئے۔اورپورے احاطہ عدالت کو بند کردیا۔بعد ازاں مزاکرات سےوکلا کی ہڑتال ختم کرائی گئی۔

دوسری جانب وکلا کی جانب سے تشدد کے مسلسل واقعات کےخلاف پولیس اہلکاروں نےسخت مایوسی کا اظہارکیا ہے۔مقامی تھانے میں اہلکاروں کا کہنا تھا کہ وکلا کوکبھی ان کی قانون شکنی کی سزا نہیں ملی۔

loading...
loading...