لڑکی اغوا کیس: فاروق ستار کیخلاف گھراؤ جلاؤکامقدمہ درج

 

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:کراچی کے علاقے پی آئی بی کی لڑکی دعا کے اغوکا معمہ پولیس نے حل کرلیا۔ساتھ ہی جلاؤ گھیراؤ اورلوگوں کو اکسانے کے الزام میں فاروق ستار کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔

اسکول کی طالبہ گھرنہیں لوٹی توعلاقے میں ہنگامہ ہوگیا۔دعا کے لاپتہ ہونے پرکراچی پولیس حرکت میں آئی۔چند ہی گھنٹوں میں سارا معمہ حل کرلیا۔

لڑکی کو سرجانی ٹاؤن میں اسکےدوست وقارسمیت برآمد کرلیاگیا۔

لڑکی کی گمشدگی کواغوا کا رنگ دینے،جلاؤ گھیراؤ اوراملاک کونقصان پہنچانے پرایڈیشنل آئی جی امیر شیخ کا کہنا تھا کہ اغوا کےاشوکوسیاست کیلئے استعمال کرنے والوں کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔

جلاؤ گھیراؤکے خلاف پولیس حرکت میں آئی اورایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستارکےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایس پی گلشن مرتضی بھٹو کا کہنا تھا کہ دعا کی گمشدگی کو سیاسی مسئلہ بنا کرلوگوں کو اکسایا گیاجس سے پبلک کی املاک کو نقصان پہنچا۔

کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کی گمشدگی کو فوری طور پراغوا کا رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔

loading...
loading...