ہم چاہ کر بھی بلوچستان اور پختونخوا میں بجلی نہیں پہنچا سکتے: اسد عمر

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر-فائل فوٹو

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر-فائل فوٹو

اسلام آباد:وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے ایوان میں اپوزیشن پر تنقید کرتےہوئے  کہا جو کام40سال میں نہ کرسکے ہم سے پوچھتے ہیں40 دن میں کیوں نہ کیے۔

آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر نے خطاب کیا۔

خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ایک سال میں400 ارب سے زائد کا گردشی قرضہ لیا۔ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ کرنےوالوں نے ملک میں ٹرانسمیشن لائنز ہی نہیں بچھائی۔

انہوں نے کہا ہم چاہ کر بھی بلوچستان اور پختونخوا میں بجلی نہیں پہنچا سکتے۔ صرف گیس کے شعبے میں 400سے زائد ارب روپے کا خسارہ ہے۔

loading...
loading...