ذاتی تشہیر مہم کیس: سندھ اور خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹریز کو نوٹس جاری

supremeimage

سپریم کورٹ: الیکشن میں ذاتی تشہیر مہم سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں سندھ اور خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹریز کو نوٹس جاری  کرتے ہوئے 10 روز میں جواب طلب کرلیا گیا۔

شہبازشریف نےاشتہاری مہم کےعوض 55 لاکھ کا چیک جمع کرایا۔

چیف جسٹس منے استفسار کیا یہ چیک ڈیم فنڈ میں جائے گا یا حکومتی خزانے میں؟

جس پر ایڈووکیٹ شاہد حامد نے جواب دیا کہ چیک پنجاب حکومت کے خزانے میں جائے گا، ڈیم کیلئے ن لیگ حکومت نے 122 ارب روپے مختص کیے تھے۔

چیف جسٹس نے کہا یہ رقم تو قومی خزانےسے دی گئی، ذاتی حیثیت میں نہیں۔ شاہد حامد اینڈ کمپنی سےڈیم فنڈ میں کوئی چندا نہیں آیا۔ سندھ، پختونخوا میں سرکاری خرچے پر ذاتی مہم چلائی گئی۔

چیف جسٹس نے کہا شہبازشریف رضاکارانہ چیک جمع کراکرمثال قائم کی۔ باقی لیڈر بھی اس پر عمل کریں۔

عدالت نے شہبازشریف کیخلاف نوٹس نمٹا دیا۔

loading...
loading...