پاکستان دیوالیہ ہونے نہیں جارہا: مفتاح اسماعیل

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:سابق وزیرخزانہ مِفتاح اسماعیل کہتے ہیں پاکستان دیوالیہ ہونے نہیں جارہا، بس مالیاتی خسارے کا مسئلہ ہے جو برآمدات بڑھنے سےکم ہوجائے گا۔

آج نیوز کے پروگرام فیصلہ آپ کا میں گفتگو کرتے ہوئےمفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ حکومت نے 24 لاکھ کی بھینسیں بیچیں اور35 لاکھ کے اشتہار دیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ  پاکستان دیوالیہ ہونے نہیں جارہا، بس مالیاتی خسارے کا مسئلہ ہے جو برآمدات بڑھنے سے کم ہوجائے گا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خان صاحب یا تو اپنے کئے وعدے پورے کریں یا قوم سے معافی مانگیں۔

 ندیم افضل چن بولے کہ حکومت میں خان صاحب ہو یا کوئی بھی حقیقت یہی ہے کہ جہاد کرنا ہو یا آپریشن یا امن لانا ہو ضرورت امریکا کی ہے پڑتی ہے۔

loading...
loading...