ملک بھر میں 6ہزارغیر قانونی اور جعلی ہاؤسنگ سوسائٹیز کا انکشاف

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:ملک بھرمیں چھ ہزار غیرقانونی اورجعلی ہاؤسنگ سوسائٹیز کا انکشاف ہوا ہے۔

 ایف آئی اے کی جانب سے سپریم کورٹ میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں 12، پنجاب میں 4680، سندھ میں 967، کے پی کے میں120، اور بلوچستان میں 221 ہاؤسنگ سوسائٹیاں غیر رجسٹرڈ کام کررہی ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق غیررجسٹرہاؤسنگ سوسائٹیز کے دفاتر سوسائٹیز کی حدود میں قائم ہیں۔

غیررجسٹرڈ سوسائٹیز واپڈا کے زرعی کنکشن پر بجلی استعمال کررہی ہے اور یہ بِل بورڈ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے مارکیٹنگ کرتی ہیں۔

loading...
loading...