سڑکوں پر دربدر معروف اداکارہ نائلہ شاہ گزر گئیں

naislalatest

معروف اسٹیج اداکارہ نائلہ شاہ طویل علالت کے باعث اس دنیا فانی سے کوچ کرگئی۔ وہ ملتان میں نشتر ہسپتال میں گزشتہ دس روز سے زیر علاج تھیں ۔ تاہم اب وہ زندگی کی بازی ہار گئی ہیں۔

پینتیس سالہ نائلہ شاہ نے اپنی فنی سفر کا آغاز اسٹیج ڈانس سے کیا۔ انہوں نے کئی ٹی وی پروگرامز بھی کیے تاہم شادی کے بعد انہوں نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا۔

تاہم نائلہ شاہ کے شوہر کے انتقال کے بعد ان کے عزیزو اقارب نے نہ صرف ان سے بدسلوکی بلکہ ان کی جائیداد پر قبضہ کرکے ان کو دربدر کردیا۔

latst

بعدازاں وہ کسماپرسی کی وجہ سے وہ ملتان میں سڑکوں پر بھکاری کی زندگی بسر کررہی تھیں اور ان کو اپنے علاج اور آپریشن کیلئے پیسے بھی درکار تھے۔

اس حوالے سے کچھ عرصے قبل میڈیا میں آئی تھی جس کے  بعد ان کو ہسپتال میں علاج کیلئے داخل کرایا گیا تھا تاہم اب وہ اپنی زندگی کی بازی ہار گئی ہیں۔

loading...
loading...