سعد رفیق نے بس اخباروں میں ہی کام کیا ہے، شیخ رشید

rasheedimage

شیخ رشید کہتے ہیں سعد رفیق نے بس اخباروں میں ہی کام کیا ہے، تیس دسمبر تک ریلوے بہتر ہو جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ فوج کے ساتھ ملکر انڈسٹریل زونز بنانا چاہتے ہیں، بھارتی آرمی چیف کا جواب پاکستانی آرمی چیف دیتے تو ٹینشن بڑھ جاتی، اگر جھگڑا ہوا تو کوشش کریں گے کہ اسے آخری جھگڑا بنا دیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں آئی آئی چندریگر کے پانچ چھ پلاٹ بیچ دیں تو ریلوے کا نقشہ بدل جائے گا، شیخ رشید نے یہ گفتگو آج نیوز کے اینکر پرسن رانا مبشر سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔

loading...
loading...