‘عمران خان کا ایجنڈا بائیس کروڑ عوام کی زندگیاں بدل دیگا’

usmaniamge

لاہور: وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کا فوکس عوام کے مسائل پر ہے۔وزیراعظم عمران خان کا ایجنڈا بائیس کروڑ عوام کی زندگیاں بدل دیگا۔ 

وزیراعلٰی ہاوس لاہور میں وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلٰی عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حکومت کی 30روزکی کارکردگی ماضی کے دور کے مقابلے میں کہیں زیادہ بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کوبہتر انداز میں عوام کے سامنے لانے کیلئے میڈیا کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ میڈیا کی تعمیری تنقید سے رہنمائی ملتی ہے۔

اس موقع پر وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہناتھا کہ ‘اشتہاری حکومت’ کی ترقی ‘اشتہاری’ ہوچکی ہے۔تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی کے سب سے بہترین جج پاکستان کے عوام ہیں۔میڈیا جتنا آج آزاد ہے پہلے کبھی نہیں تھا۔

ملاقات میں 100روزہ پلان پر پیش رفت کے حوالے سے اقدامات کو بھر پور طریقے سے اجاگر کرنے کافیصلہ کیا گیا۔

loading...
loading...