فالودہ فروش کے اکاؤنٹ میں پیسے کیسے آئے؟ اہم پیشرفت

aq

کراچی: فالودہ فروش کے اکاونٹ میں سوا دو ارب روپے منتقل کرنے کے معاملے میں پیش رفت، ایف آئی اے نے اکاونٹ منجمد کرکے نجی بنک کے 5 افسران کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق معاملے کی تفتیش عدالتی جے آئی ٹی اور ایف آئی اے الگ الگ کرے گی۔ 

سوا دو ارب روپے کی پراسرار ٹرانزیکشن والا اکاؤنٹ منجمد، کراچی کے رہائشی فالودہ فروش عبدالقادر کو ارب پتی کس نے بنایا؟ اکاؤنٹ میں سوا دو ارب کس بزنس گروپ نے ڈالے؟ ایف آئی اے نے پتہ لگالیا۔ 

ذرائع کے مطابق اس بزنس گروپ کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا اور اب کھوج ہے کہ ایسے مزید کتنے اکاؤنٹس کھلوائے گئے، تاہم اس گروپ کے کسی بھی فرد کی طلبی کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔ 

جعلی اکاونٹ کھولنے پر نجی بینک افسران کے خلاف مقدمہ کا بھی امکان ہے

پانچ افسران کے بیان بھی قلم بند کئے جائیں گے۔

منی لانڈرنگ کا مقدمہ بھی درج ہوسکتا ہے، اس حوالے سے ایف آئی اے قانونی ماہرین سے بھی رائے طلب کرلی۔

loading...
loading...