فواد چوہدری نے اپوزیشن ارکان سے معافی مانگ لی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن ارکان سے معافی مانگ لی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میرے الفاظ سے اپوزیشن کو تکلیف پہنچی اور ایوان میں بدمزگی پیدا ہوئی۔میں اپنے الفاط پر معذرت چاہتا ہوں۔

اس سے قبل فواد چوہدری کا قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران تقریر میں سخت الفاظ کا استعمال کیا تھا۔ جس پراپوزیشن  نے اس مطالبے کے ساتھ واک آؤٹ کیا کہ فواد چوہدری کی معافی تک ایوان میں نہیں بیٹھیں گے۔

loading...
loading...