قطری حکومت کی جانب سے پاکستانیوں کیلئے 1 لاکھ ملازمتوں کی پیشکش

 Untitled-1

نیویارک: قطری وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمٰن نے نیو یارک میں پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے دوران پاکستانی ورکرز کو ایک لاکھ ملازمتیں دینے کی پیشک کردی۔

وزیر کارجہ شاہ محمود قریشی جنرل اسمبلے کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا میں موجود ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق  قطری ہم منصب سے ملاقات کے دوران باہمی تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔

ایک روز قبل شاہ محمود قریشی نے کویتی نائب وزیر اعظم سے ملاقات میں کہا تھا کہ پاکستان کویت سے برادرانہ تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک خطے کی ترقی و استحکام پرمشترکہ نقطہ نظررکھتے ہیں۔

کویتی نائب وزیر اعظم سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تیل کی تلاش، زراعت میں تجارت اور سرمایہ کاری بڑھائی جائے۔

loading...
loading...