خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار

فائل فوٹو

فائل فوٹو

پشاور:پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، بچوں، بڑوں نے پارک کا رُخ کرلیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ،صوبائی درالحکومت پشاور سمیت ملاکنڈ، ہزارہ ، مردان اور کوہاٹ ڈیژون میں آئندہ 24 گھنٹوں میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

پارہ چنار 25، پشاور 16، رسالپور15، لوئیر دیر 08،کالام 05، دیر 02میں جبکہ ایبٹ آباد اور مالم جبہ میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

بارش کے بعد پشاو رمیں موسم خوشگوار ہوا تو لوگوں نے پارک کا رخ کر لیا ۔

جہاں ایک طرف آبر رحمت نے لوگوں کے چہروں اور مزاج پر خوشگوار اثر ڈالا وہی دوسری طرف بارش کی وجہ سے جگہ جگہ کھڑے پانی اور تعمیراتی کاموں کی وجہ سے کیچڑ نے مزا کرکرا کر دیا۔

loading...
loading...