افغانستان کا پاکستان کو جیت کیلئے دو سو اٹھاون کا ہدف

crickiamge

ابوظہبی : افغانستان نےپاکستان کیخلاف شانداربیٹنگ کرتےہوئےچھ وکٹ پردوسوستاون رنزاسکورکئے، حشمت اللہ شاہدی نے ستانوےرنزکی ناقابل شکست اننگزکھیلی، محمد نوازنےتین وکٹیں حاصل کیں۔

 ابوظبی میں افغانستان نےٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا،افغان ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا۔

محمد نواز نے اکتیس کےمجموعی اسکورپراوپنرزکوپویلین بھیج دیا،  رحمت شاہ اورحشمت اللہ نے تریسٹھ رنزکی شراکت بنائی، نواز نےچھتیس کےانفرادی اسکورپررحمت شاہ کی وکٹ اڑائی۔

حشمت اللہ اورکپتان اصغرافغان  پاکستانی بولرزکوخاطرمیں نہ لائے  اصغرسرسٹھ رنزکی اننگزکھیل کرشاہین شاہ آفریدی کا شکاربنے۔

افغانستان نے چھ  وکٹ پردوسوستاون  کا مجموعہ بنایا،  حشمت اللہ شاہدی نےستانوےرنزکی ناقابل شکست اننگزکھیلی۔ نوازنےتین جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے ڈیبیوپردووکٹیں حاصل کیں۔

loading...
loading...