وزیراعظم عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی، درخواست پر سماعت 24ستمبر کو سپریم کورٹ میں ہوگی۔

جمعرات کو سپریم کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کردیا۔

 چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3رکنی بینچ 24ستمبر کو درخواست کی سماعت کرے گا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما ءبیرسٹر دانیال چوہدری نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی سے متعلق  درخواست  دائر کررکھی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیاگیا ہے کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے ،عمران خان آرٹیکل 62 کے تحت اہل نہیں ،عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں نااہل قراردیا جائے گا۔

loading...
loading...