پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے سعودی حکومت کیجانب سے خوشخبری

Untitled-1

جدہ : سعودی حکومت نے پاکستانی عمرہ زائرین کو خوشخبری دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے پاکستان سے آنے والے زائرین کو کسی بھی شہر جانے کی اجازت ہوگی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق  کے مطابق یہ سہولت زائرین کو تیس روزہ ویزے پر حاصل ہوگی۔ جس کے تحت انہیں پندرہ دن مکہ اور پندرہ دن مدینہ میں گزارنے ہوں گے۔

سعودی وزارت برائے حج و عمرہ کے انڈر سیکرٹری عبدالعزیز وزان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دنیا بھر سے ایک ہزار سے زائد عمرہ زائرین کی آمد ہوتی ہے ، جبکہ گزشتہ چار روز میں عمرے کے 25 ہزار ویزے جاری کیے گئے ہیں۔

عبدالعزیز نے توقع کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمرہ سیزن شوال المکرم کے اختتام تک جاری رہے گا ، جبکہ رواں سال عازمین عمرہ کی تعداد پچاس لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

گزشتہ سال عمرہ زائرین کی تعداد ستر لاکھ سے زائد تھی۔

loading...
loading...