پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش نے موسم خوشگوار بنادیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں موسم بدلنا شروع ہوگیا، کہیں بادلوں اور کہیں بارش نے موسم خوشگوار بنادیا۔

 سیاہ بادل، گھنگھور گھٹائیں اور ٹھنڈی ہوائیں، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں موسم کے بدلے تیور شہریوں کو لطف اندوز کررہے ہیں، خوبصورت موسم میں بچے اور بڑے سب ہی پارکوں میں انجوائے کر رہے ہیں۔

 کہیں بادل اور کہیں بارش صوبے بھر میں خوشگوار موسم کے رنگ بکھیررہے ہیں پارکوں میں جھولے جھولتے اور کھیلتے بچے تو گھر جانے کو تیار ہی نہیں۔

پھالیہ، شورکوٹ، شاہ کوٹ اور پتوکی میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے کے مختلف  مقامات پر کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔

loading...
loading...