گورنر گلگت بلتستان غضنفر علی خان مستعفی

baltistanimage

گورنرگلگت بلتستان میرغضنفرعلی خان نے مستعفی ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے اپنا استعفی صدرمملکت کوبھیج دیا  ہے ۔

گورنرگلگت بلتستان میرغضنفرعلی خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ گورنر سکریٹریٹ نے استعفی کی تصدیق کی ہے ۔ میرغضنفرعلی تین سال اس عہدے پرفائزرہے ۔

ان کا شمار مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے  ۔ مرکزمیں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد میرغضنفرعلی خان نے اس عہدے پر مزید کام نہ کرنے کا  فیصلہ کیا اورآج باقاعدہ استعفی صدرمملکت کو بھیج دیا ہے۔

 میرغضنفرعلی خان کا تعلق وادی ہنزہ کے حکمران گھرانے سے ہے ۔

loading...
loading...