آرمی چیف اورترک وزیرخارجہ کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

فائل فوٹو

فائل فوٹو

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ترک وزیر خارجہ جنرل ہیڈکوارٹر پہنچے جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ،ملاقات کے دوران پاک ترک تعلقات سمیت علاقائی اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

آرمی چیف اور ترک وزیر خارجہ کے درمیان دفاع اور سلامتی سے متعلق دوطرفہ تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ترک وزیر خارجہ نے خطے کے تنازعات کے حل کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کیلئےساتھ کام کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

loading...
loading...