سندھ،بلوچستان کے وزیراعلیٰ کادہشتگردوں کیخلاف مل کر کام کرنے کا عزم

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال سے ملاقات کی ، جس میں انہوں نے دہشتگردوں کیخلاف مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا ۔

جمعے کو وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں وزرائے اعلیٰ نے صوبائی ہم آہنگی، قیامِ امن اور دہشتگردوں کیخلاف مل کر کام کرنے کا عہد کیا ۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے فیصلہ کیا کہ قیام امن اور دہشتگردی کی روک تھام کیلئے سندھ اور بلوچستان بارڈرزپردونوں اطراف چیک پوسٹوں کومزید بہتر کرکیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق جولائی 2018 کے الیکشن کے نتیجے میں بننے والی نئی حکومت کے بعد دونوں وزرائےاعلیٰ کےدرمیان یہ پہلی باضابطہ ملاقات ہے۔

 انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دونوں صوبوں کے آئی جیز کے مابین کوآرڈینیشن پ۔ہلے سےجاری ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ او ربلوچستان تاریخی رشتے سے جڑے ہیں اور دونوں صوبوں کے عوام آپس میں بھائیوں کی طرح رہتے ہیں۔

loading...
loading...