ترقی کیلئے احتساب ناگزیر،حکومت میرٹ پرچلائیں گے،وزیراعظم

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اداروں میں بڑی سطح پر کرپشن ہے، ترقی کیلئے احتساب ناگزیر ہے، حکومت میرٹ پر چلائیں گے، کسی جگہ سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

جمعے کو اسلام آباد میں بیوروکریٹس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ک کرپشن نے ملک کو تباہ کردیا صرف احتساب کے ذریعے ہی ملک بچ سکتا ہے ، اس لئے سب کا احتساب ضروری ہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ سب سے بڑا مسئلہ حکومت کیلئے جلدی جلدی پوسٹنگ ٹرانسفر ہے،بیوروکریسی ریفارمز سے نہ گھبرائے یہ میرٹ کو پروموٹ کرے گی۔

عمران خان  نے کہا کہ سارا مسلہ کرپشن کا ہے،اداروں میں بڑی سطح پر کرپشن ہے، ترقی کیلئے احتساب ناگزیر ہے، حکومت میرٹ پر چلائیں گے، کسی جگہ سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

ان  کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جس طرح خرچہ ایک حکمران طبقہ کر رہا ہے دنیا میں کہیں اور نہیں ہوتا،  ہم نے ایسے ایسے منصوبے شروع کررکھے ہیں جن کیلئے قرضے لینے پڑے، اورنج اور میٹرو ٹرین منصوبوں پر قرضے لے کر اس پر سود بھی دے رہے ہیں۔

عمران خان  نے مزید کہا کہ کبھی پاکستان کو اتنے چیلنجز نہیں تھے جتنے آج ہیں، ہم قرضوں پر ہر روز 6 ارب روپے سود ادا کررہے ہیں، پاکستان پر 30 ہزار ارب کا قرضہ ہےلیکن میرا ایمان ہے کہ دنیا میں کوئی چیز ناممکن نہیں، ناممکن کو ممکن بنانے کیلئے انسان کو خود کو بدلنا پڑتا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ کہ ملک پر قرضوں کا بوجھ بڑھتا جارہا ہے ،حکومت چلانےکیلئے خزانے خالی ہیں ،اگر 2سال میں گورننس سسٹم ٹھیک کردیا تو بے فکر ہوجائیں ،ملک میں اتنا پیسہ آجائےگا کہ قرضوں کے مسائل حل ہوجائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان  نے تعلیمی نظام میں خرابی،بچوں اور خواتین کی اموات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی نظام تباہ ہوگیا، زہریلے پانی سے بچے مررہے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جب سے ملک آزاد ہوا تب سے حکمران طبقے کا مائنڈ سیٹ تبدیل نہیں ہواہمیں انگریز دور کی سوچ کو تبدیل کرنا ہے۔

loading...
loading...