بیگم کلثوم نواز کی آخری رسومات کیلئے جاتی امراءمیں تیاریاں مکمل

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:بیگم کلثوم نواز کی آخری رسومات کیلئے جاتی امراء میں تیاریاں مکمل کرلی گئیں، شریف خاندان اور وی آئی پیز کیلئے 3خصوصی صفیں بنادی گئی ہیں۔

بیگم کلثوم نواز کا سفر آخرت،شریف میڈیکل کمپلیکس گراؤنڈ میں انتظامات مکمل کرلئے گئے،کلثوم نواز کا جسد خاکی نماز عصر کے بعد جنازہ گاہ لائیا جائے گا۔

شریف خاندان اور وی آئی پیز کیلئے 3صفیں تیار کی گئی ہیں،عام لوگوں کیلئے 3بجے دروازے کھول دیئے جائیں گے تاہم خصوصی صفوں اور عام لوگوں کے درمیان فاصلےکیلئے خاردار تاریں نصب کی گئی ہیں۔

اُدھر گرمی کے پیش نظر جنازہ گاہ میں ٹینٹ،کرسیاں ،ساؤنڈ سسٹم اور جنریٹر بھی نصب کردیا گیا ہے،جنازہ گاہ کے اطراف اور درمیان میں  بھی خاردار تاریں لگا کر راستہ بند کیا گیا۔

loading...
loading...