شریف فیملی کی پیرول پررہائی میں17 ستمبر تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:محکمہ داخلہ پنجاب نے شریف فیملی کی پیرول پر رہائی میں پیر (17ستمبر )تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹیفیکیشن کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف ، مریم نواز اورکیپٹن (ر) محمدصفدرکی پیرول پر رہائی میں توسیع اتوار12ستمبر سے پیر17ستمبر  سہہ پہر چار بجے تک کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق توسیع کی سمری بدھ کے روز ہی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھجوادی گئی تھی جس پر قانون کے مطابق صوبائی کابینہ کی منظوری بھی درکار تھی۔

صوبائی کابینہ سے منظوری لینے کے باعث نوٹیفکیشن کے اجراء میں تاخیر ہوئی ۔

 پنجاب کابینہ کی جانب سے سمری کی منظوری کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔

loading...
loading...