ایشیا کپ کا آج سے آغاز،پہلے میچ میں سری لنکا اور بنگلہ دیش مدمقابل

فائل فوٹو

فائل فوٹو

دبئی :ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغازآج سے متحدہ عرب امارات میں ہورہا ہے، افتتاحی معرکہ آج سری لنکا اور بنگلا دیش کے درمیان دبئی میں ہوگا۔

چودہویں ایشیا کپ کا میلہ 15سے 28ستمبرتک یواے ای میں سجے گا،دبئی میں چمچماتی ٹرافی کی رونمائی ہوئی،جہاں تمام کپتان جیت کیلئے پرعزم دکھائی دیئے۔

بھارتی کپتان روہت شرما ٹائٹل کے دفاع کیلئے پرعزم دکھائی دیئے جبکہ سرفرازاحمد نے بھی دیگر ٹیموں کو محتاط رہنے کو کہا۔

چھ ٹیموں کو دو گروپس میں رکھا گیا ہے،اے میں پاکستان بھارت اورہانگ کانگ جبکہ بی میں سری لنکا، بنگلادیش اورافغانستان شامل ہیں۔

افتتاحی روز سری لنکا کا مقابلہ بنگلادیش سے ہوگا،قومی ٹیم مہم جوئی کا آغاز اتوار کو ہانگ کانگ کیخلاف کرے گی۔

loading...
loading...