امریکی شہر بوسٹن میں گیس پائپ لائن میں دھماکے،نوجوان ہلاک،10زخمی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

بوسٹن:امریکی شہر بوسٹن میں گیس پائپ لائن میں دھماکوں سے 18سالہ نوجوان ہلاک اور 10افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

امریکی شہر بوسٹن کا شمالی علاقہ دھماکوں سے گونج اٹھا  ،دھماکے گیس لیکج کے باعث ہوئے،جس کے نتیجے میں 18سالہ نوجوان ہلاک اور کئی افراد جھلس گئے جبکہ 70 سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا۔

حکام کے مطابق گیس لیکیج کے باعث مسلسل دھماکے ہورہے ہیں،جبکہ 50سے زائد فائر فائٹرز تاحال آگ بجھانے میں مصروف ہیں ،ممکنہ خطرے کے پیش نظر علاقے میں گیس کی فراہمی بند کردی گئی ۔

loading...
loading...