ایشیا کپ کی تیاریاں:پاکستان کرکٹ ٹیم کا دوسرا پریکٹس سیشن آج ہوگا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

دبئی:ایشیا کپ کی تیاریوں کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا دوسرا پریکٹس سیشن آج ہوگا،گزشتہ رات کھلاڑیوں نے خوب پسینہ بہایا۔

ایشیا کپ کا میلہ صحرائی میدانوںمیں سجنےکوہے،قومی شاہین بھرپورتیاریوں میں مصروف ہیں،دبئی میں آج بھی کھلاڑی ان ایکشن ہوں گے۔

آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں قومی ٹیم آج دوپہرمیں پریکٹس کرے گی،  گزشتہ رات قومی کرکٹرز نے میدان میں پہلی انٹری دی،  کوچنگ اسٹاف کےساتھ سخت ٹریننگ کی، نیٹس میں بیٹنگ اوربولنگ کی مشقیں بھی ہوئیں۔

آل راؤنڈر فہیم اشرف کہتے ہیں کہ ہانگ کانگ کیخلاف پہلا میچ جیت کربلند مورال کےساتھ روایتی حریف بھارت سےٹکرائیں گےاور بھارت کو بھی ہرانے کی کوشش کریں گے۔

چودہویں ایشیا کپ کا آغاز 15ستمبر کو ہو گا، افتتاحی میچ بنگلا دیش اور سری لنکا کی ٹیموں کےدرمیان کھیلا جائےگا، بھارتی ٹیم اپنے اعزازکا دفاع کرےگی۔

loading...
loading...