قومی رینکنگ اسنوکرچیمپئن شپ:آصف ٹوبا کے ہاتھوں محمد آصف کو شکست

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:تیسری قومی رینکنگ اسنوکرچیمپئن شپ میں آصف ٹوبا نے دفاعی چیمپئن محمد آصف کواپ سیٹ شکست دے دی ۔

کراچی جمخانہ میں جاری چیمپئن شپ میں آصف ٹوبہ نے سابق عالمی چیمپئن محمد آصف کو 2کے مقابلے میں 4فریم سے شکست دے کر اہم کامیابی حاصل کرلی ۔

آصف ٹوبا نے ایک اور میچ میں سندھ کے آغا بلاول کو 4-1فریم سے زیرکیا ،انہوں نے چوتھے فریم میں 115کا بریک بھی کھیلا،پنجاب کے بابر مسیح نے خیبر پختون خوا کے  شرجیل محمود کو ہرایا۔

محمد ماجد علی نے احمد محمد جاوید کیخلاف فتح سمیٹی، سندھ کے سہیل شہزاد نے اسجد اقبال کو زیر کیا ، ذوالفقار قادر نے  رمبیل گل کو مات دی ۔

loading...
loading...