امریکی ریاست کیلیفورنیا میں مسلح شخص کی فائرنگ سے5افراد ہلاک

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کیلیفورنیا:امریکی ریاست کیلیفورنیا میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے بیوی سمیت 5افراد کو موت کی نیند سلادیا،حملہ آور نے خودکشی کرلی۔

جمعرات کو فائرنگ کا واقعہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہربیکرز فیلڈ میں پیش آیا جہاں حملہ آور نے پہلے اہلیہ کو قتل کیا ،پھر اس واقعے کے عینی شاہد کو اوراس کے بعد جھگڑے کے دوران ایک  اور شخص کو ہلاک کردیا۔

یہی نہیں اس کے بعد حملہ آور ایک گھر میں گھسا اور 2افراد کی جانیں لے لیں اور پھرخو د کو گولی مار کر خود کشی کرلی،پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔

loading...
loading...