کینسر میں مبتلا ٹینس کھلاڑی مہک کا علاج، شہری نے بیڑا اٹھالیا

mmmimage 

کینسر میں مبتلا سولہ سالہ ٹیبل ٹینس کھلاڑی مہک انور  کا علاج کا وعدہ کرکے حکومت بھول گئی تاہم اب اسکو بیڑا ایک شہری نے اٹھالیا ہے اور اسکا کہنا ہے کہ وہ مہک انور کا علاج کروائے گا تاہم شہری نے اپنا نام صیغہ راز میں رکھنے کی اپیل کی ہے۔

اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان نے واقعےکا نوٹس لیا تھا ، تین ہفتے گزر گئے، لیکن حکومت کی جانب سے امداد کا وعدہ پورا نہ ہوسکا۔

وزیر اعظم نے بھی مہک یا ان کے اہلخانہ سے کوئی رابطہ نہیں کیا، اکیس اگست کو آج نیوزکی رپورٹ پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیا اور وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے مدد کی یقین دہانی بھی کرائی، لیکن کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔

جس کے بعد اب پھر وزیراعظم کے کوارڈینیٹر نے آج نیوز سے رابطہ کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت مہک کا علاج کروانے کیلئے تیار ہے۔

loading...
loading...