کراچی : اسٹریٹ کرائم میں اضافے کا اعتراف

streetcrimeimage

اسٹریٹ کرائم بڑا  چیلنج ہے ،ختم کرکے دکھائیں گے، ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر  امیر شیخ نے کراچی میں ایک سو ترپن ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی کردی، کہا کرسٹل کا نشہ پھیل رہا ہے، منشیات پھیلانے والوں کے ہاتھ کاٹ دوں گا۔

کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز میں تاجروں اور صنعت کاروں سے خطاب میں ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر امیر شیخ نے کہا کہ موبائل فون ، موٹرسائیکل چوری اور نقدی  چھیننے  کے واقعات میں اضافہ ہوا ، تاہم بینک ڈکیتیوں میں بہت زیادہ کمی آئی، انھوں نے تسلیم کیا کہ شہر میں اسٹریٹ کرائمز بڑھ گئے ہیں۔

اے آئی جی ڈاکٹر امیر شیخ نے کہا کہ  جرائم کی بیخ کنی کے لئے شہری پولیس کے   واٹس ایپ نمبر پر اطلاع دیں، اطلاع دینے والے کو  انعام دیا جائے گا۔ اے آئی جی ڈاکٹر امیر شیخ نے کہا کہ منشیات سے متعلق جرائم بڑھ رہے ہیں، منشیات پھیلانے والوں کے  ہاتھوں کو کاٹ دوں گا۔

loading...
loading...