امریکا: انتہائی طاقتور طوفان کا خطرہ

storimage

واشنگٹن  : امریکا میں ساٹھ سالوں میں انتہائی طاقتور سمندری طوفان کا خطرہ برقرار،طوفان آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔

کیرولائینا سمیت مختلف ریاستوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی  ہدایت کردی گئیں ہیں۔ ممکنہ بارشوں اور سیلاب کے باعث تیس ارب ڈالر کا نقصان ہوسکتا ہے۔

 امریکا میں سمندری طوفان فلورنس کے آئندہ دو روز میں  ٹکرانے کا امکان ہے۔ دوسوپچیس کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

 طوفان فلورنس نےشمالی و جنوبی کیرولائنا   ورجینیا، میری لینڈ سمیت مشرقی ساحلوں کا رخ کرلیا  جہاں کئی اسکولز بند کر دیئے گئے ہیں۔پندرہ لاکھ سے زائد افراد کو نقل مکانی کی ہدایت کردی گئی۔جبکہ اشیائے ضروریہ کا اسٹاک بھی کیا جارہاہے۔

ریاست ورجینیا،میری لینڈ،شمالی و جنوبی کیرولائنا میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ ہے۔

loading...
loading...