محرم الحرام کی مناسبت سے مجالس اورجلوسوں کا آغاز

procimage

پشاور: پشاور میں یکم محرم الحرام کی مناسبت سے مجالس اور جلوسوں کو سلسلہ آج سے شروع ہوجائے گا. محرم الحرام کے لیے سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں شہر بھر میں 9 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہونگے۔

محرم الحرام شروع ہوتے ہی پشاور کی سیکیورٹی فل پروف کردی گئی. محرم الحرام کے دوران 10 ہزار کے لگ بھگ سیکیورٹی اہلکار ڈیوٹی پر معمور رہینگے جبکہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ بھی قائم کردی گئی ہیں۔

 دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے بھی ماہ محرم شروع ہوتے ہی پشاور میں دفعہ 144 نافذ کردی جس کے بعد ڈبل سواری, کالے شیشوں والی گاڑی, اور افغان مہاجرین کے شہر میں بھی پابندی عائد کردی گئی۔

 شہر بھر میں آج سے ماتمی جلوسوں اور مجالس کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔

loading...
loading...