لاہوربورڈ، انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان

examimagase

لاہور بورڈ کے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات دوہزار اٹھارہ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا، کامیابی کا تناسب تریسٹھ اعشاریہ پندرہ فیصد رہا۔

پہلی تینوں پوزیشنز طالبات کے حصے میں آئیں۔ محنت کش خاتون کی بیٹی بھی تیسری پوزیشن لینے میں کامیاب رہی۔

ثانوی تعلیمی بورڈ لاہور نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا۔ پوزیشنز طالبات کے حصے میں آئیں۔ کسی کو منزل پر پہنچنے کی جلدی ہے تو کوئی لڑکوں کو زیادہ محنت کا مشورہ دینے لگی۔

پہلی پوزیشن کشف اور دوسری سجل نے حاصل کی۔ آرٹس گروپ میں تیسری پوزیشن لینے والی عظمی وارث والد کی شفقت سے محروم ہے اور والدہ بھی گھروں میں کام کرکے زندگی کا پہیہ چلا رہی ہے۔

امتحانات میں کامیابی کا تناسب تریسٹھ اعشاریہ پندرہ فیصد رہا۔ چئیرمین ثانوی بورڈ نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں شیلڈز، میڈلز اور انعامات تقسیم کئے۔

loading...
loading...