پارا چنار کی عید گاہ مارکیٹ کے قریب دھماکے میں چوبیس افراد جاں بحق اور انہتر زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے۔
پھلوں کی وادی پاراچنار میں بارود کی بو رچ گئی،عید گاہ مارکیٹ کے قریب بازار میں بڑی تعداد میں لوگ گرم کپڑوں کی خریداری میں مصروف تھے کہ اچانک دھماکا ہوگیا،مارکیٹ میں کپڑے کے ڈھیر میں چھپائے گئے بم کو ٹائم ڈیوائس کے ذریعے اڑایا گیا،زور دار دھماکے سے دو درجن سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے،نہ کوئی خریدار رہا اور نہ دکاندار،ہر طرف افراتفری پھیل گئی،فوری طور پر لاشوں اور زخمیوں کو ایمبولینسز اور پرائیوٹ گاڑیوں میں اسپتال منتقل کیا گیا۔لوگ اپنے پیاروں کی زندگی بچانے کیلئے تگ و دو میں مصروف تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق تئیس شدید زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ پشاور منتقل کردیا گیا ہے،سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوع سے دو مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کریا دیا،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے،افسوسناک واقعے کیخلاف توری اور بنگش قبائل نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم نوازشریف اور صدر ممنون حسین سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماو¿ں نے پارا چنار دھماکے کی مذمت کی ہے۔
پارا چنار :عید گاہ مارکیٹ دھماکا ،جاں بحق افراد کی تعداد چوبیس ہوگئی
loading...
loading...