ایشیا کپ:پاکستانی ٹیم آج سےٹریننگ کا آغازکرے گی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

دبئی:ایشیا کپ کیلئے دبئی  میں موجود پاکستانی ٹیم آج سےٹریننگ کا آغازکرے گی۔

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئےقومی ٹیم نےدبئی میں ڈیرےڈال لئے،ٹریننگ کا آغازآج سےہوگا۔

نوجوان اوپنر امام الحق نے  ٹیم کو جوائن کر لیا، وہ ویزے میں تاخیرکےباعث ٹیم کےساتھ دبئی نہیں گئے تھےجبکہ فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈ برن بھی دبئی پہنچ گئے ہیں۔

قومی ٹیم کا پہلا پریکٹس سیشن آج دبئی میں شیڈول ہے، کھلاڑی آئی سی سی اکیڈمی میں 3گھنٹے تک بیٹنگ ،باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کریں گے۔

ایشیا کپ کا آغاز 15ستمبر سےہوگا،  قومی ٹیم ایونٹ کے دوسرے روز کوالیفائر ہانگ کانگ کیخلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔

انیس ستمبرکو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ٹکراؤ ہوگا، اس مقابلےکا سب کوشدت سے انتظارہے۔

loading...
loading...