اوول ٹیسٹ میں بھارت کو شکست ،سیریز 1-4سے انگلینڈ کے نام

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اوول:لوکیش راہول اور ریشاب پانٹ کی سنچریاں رائیگاں، انگلینڈ نے 5ویں اور آخری ٹیسٹ میں بھارت کو 118رنز سے شکست دے کر سیریز1-4 سے اپنے نام کرلی۔

اوول میں کھیل کے آخری روز بھارت کو فتح کیلئے مشکل ہدف کا سامنا تھا،121پر انگلینڈ نے آدھی ٹیم پویلین بھیج دی۔

 پھرلوکیش راہول اور ریشاب پانٹ نے چھٹی وکٹ پر204رنز کا اضافہ کیا،دونوں نے سنچریاں بھی داغ دیں،راہول 149اور پانٹھ  114رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔

دونوں کو عادل رشید نے ٹھکانے لگایا،بھارتی ٹیم 345رنز بناسکی ، جیمز اینڈرسن نے 3وکٹیں حاصل کیں ۔

ایلسٹر کک میچ جبکہ ویرات کوہلی اورسیم کرن مشترکہ طور پرسیریز کے بہترین کھلاڑی رہے،سیریز کے ساتھ الیسٹرکک کا شاندار ٹیسٹ کیرئیر بھی اختتام کو پہنچا۔

loading...
loading...