شمالی کوریا کے 70سال مکمل ہونے پر تقاریب کا سلسلہ جاری

فائل فوٹو

فائل فوٹو

پیانگ یانگ:شمالی کوریا  کے 70سال مکمل ہونے پر تقاریب کا سلسلہ جاری ہے، پیانگ یانگ میں ہونے والی ٹارچ پریڈ شرکا کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

شمالی کوریا میں ہر طرف خوشیوں کا سماں   ہے،ملک کے قیام کو 70سال مکمل ہونے پر جشن جاری ہے،اس بار ٹارچ پریڈ نے روشنیاں بکھیر دیں۔

کم ٹو سنگ اسکوائر پر ٹارچوں سے قومی پرچم روشن کیا گیا،مختلف فارمیشنز نے بھی شرکا کے دل جیت لئے ،آتشبازی نے تقریب میں چار چاند لگائے ۔

تقریب کے شرکا ءنے ملکی ترقی اور سلامتی کیلئے دعائیں بھی کیں۔

loading...
loading...