انضمام الحق نے سنگین الزامات پر تحقیقات کا مطالبہ کردیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اپنے اوپر لگنے والے سنگین الزامات پر بورڈ سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

بدھ کو ٹوئٹر پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں دنیائے کرکٹ کے لیجنڈ نے اپنے متعلق اختیارات کے ناجائز استعمال کی خبروں کو افسوسناک قراردیا۔

ویڈیو پیغام میں انضمام کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کیلئے جونیئر سلیکشن کمیٹی کو کچھ نہیں کہا۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے آپ کو تحقیق کیلئے پیش کرتے ہیں اگر انہوں نے ایسا کیا ہے تو انہیں اس عہدے پر کام کرنے کا اختیار نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی نے انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی ہے تو اس کی بھی تحقیق ہونی چاہیئے اور جو سزا انہوں نے اپنے لیے تجویز کی ہے وہی اس کیلئے بھی ہونی چاہیئے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ وہ چیئر مین پی سی بی کے پاس جا کر معاملے کی تحقیقات کا کہیں گے۔

loading...
loading...