شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کا امریکی صدر ٹرمپ کو ملاقات کیلئے خط

فائل فوٹو

فائل فوٹو

بیانگ یانگ:شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان  نے  امریکی  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ملاقات کیلئے خط لکھا ، جسے امریکا نے مثبت اقدام قرار دیا۔

آئیں پھرملتے ہیں شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان نے امریکی ہم منصب کو خط لکھ ڈالا،جسے امریکا نے مثبت اقدام قرار دیا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس سارا سینڈرز کا کہنا ہے کہ خط جزیرہ نما کوریا کو غیر جوہری بنانے کیلئے امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان کم ہوتے فاصلوں کی مثال ہے، ملاقات کے وقت پر غور کررہے ہیں۔

اس سے قبل جون میں دونوں ممالک کے صدور سنگاپور میں ملاقات کرچکے ہیں،امریکی صدر نے فوجی پریڈ کے دوران بیلسٹک میزائل کی نمائش نہ کرنے پر شمالی کوریا کے اقدام کوبھی سراہا تھا۔

loading...
loading...