امریکا کاواشنگٹن میں فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کا دفتر بند کرنے کا حکم

فائل فوٹو

فائل فوٹو

واشنگٹن :امریکا نے واشنگٹن میں فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کا دفتر بند کرنے کا حکم دے دیا ،جس کی فلسطین نے مذمت کردی۔

اسرائیل کی حمایت اور فلسطین کی مخالفت کاایک اور امریکی اقدام سامنے آگیا،واشنگٹن میں فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کا دفتر بند کرنے کا حکم دے دیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ فلسطین لبریشن آرگنائزیشن نے امریکا کے ساتھ  مل کر کام کرنے سے انکار کردیا ۔

دوسری جانب فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے سیکریٹری جنرل صائب عریقات نے امریکی اقدام کو خطرناک اور اشتعال انگیز قرارعمل قرار دیاہے۔

ان کا کہنا ہےکہ امریکا کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے نہ ہی  فلسطینی عوام کے حقوق برائے فروخت ہیں۔

loading...
loading...