امریکا میں نائن الیون حملوں کو 17 برس بیت گئے

فائل فوٹو

فائل فوٹو

نیویارک:امریکا میں نائن الیون حملوں کو 17برس مکمل ہوگئے، آج امریکا بھر میں متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

گیارہ ستمبر 2001کا سورج امریکا کیلئے قیامت بن کر ابھرا جب 8بجکر 46منٹ پر دنیا کی بلند ترین عمارت”ورلڈ ٹریڈ سینٹر”کے شمالی ٹاور سے مسافر بردار طیارہ ٹکرایا،ہر طرف بھگدڑ مچ گئی،لوگوں میں خوف طاری ہوگیا۔

امریکی عوام بھی سنبھلی نہ تھی کہ 9 بجکر 30 منٹ پر ایک اور طیارہ” ورلڈ ٹریڈ سینٹر” کے دوسرے ٹاور سے ٹکراگیااور پھر دیکھتے ہی دیکھتے بلند ترین عمارت زمین بوس ہونے لگی۔

تفتیس سے معلوم ہوا کہ دونوں طیاروں کو ہائی جیک کرکے عمارت سے ٹکرایا گیا،حملے میں 2996افراد ہلاک اور 6ہزار سے زائد زخمی ہوئےجبکہ اس ہولناک واقعہ میں املاک کو نقصان کا تخمینہ تقریباً 10ارب ڈالر لگایا گیا۔

اسی روز 2مزید طیارے ہائی جیک کئے گئے، جن میں سے ایک پینٹاگون کے قریب اور دوسرا جنگل میں گرکر تباہ ہواتاہم 17برس گزرنے کے بعد بھی نائن الیون کا کوئی حقیقی ملزم سامنے نہ آسکا۔

loading...
loading...