نیب ریفرنس:نواز شریف کی کل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:احتساب عدالت نے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف کی کل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

بدھ کوسابق وزیراعظم نواز شریف 10ویں باراحتساب عدالت میں پیش ہوئے،انہیں سخت سیکیورٹی حصار میں اڈیالہ جیل سے جوڈیشل کمپلیکس لایاگیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے العزیہ ریفرنس پر سماعت کا آغاز کیا تو نیب پراسیکیورٹرنے خواجہ حارث کے 30اگست کی کارروائی سے متعلق اعتراض کو گمراہ کن قرار دیااور بتایا گیا کہ ہائیکورٹ خواجہ حارث کے اعتراضات مسترد کرچکی ہے۔

نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے جواب الجواب کی استدعا کی اور بتایا کہ ہائیکورٹ میں اعتراضات مسترد نہیں ہوئے،عدالت کے سامنے 2فریقین ہیں،پراسیکیوٹر کی بات لکھ دی جاتی ہے، دفاع سے بھی پوچھ لیا جائے کہ وہ کیا کہتے ہیں؟۔

احتساب عدالت نے خواجہ حارث کے اعتراض پرنیب کے دلائل کا آخری پیراحذف کردیا۔

احتساب عدالت نے نوازشریف کی جمعرات کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظورکرلی۔

loading...
loading...