اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی متفرق درخواست نمٹادی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: ایون فیلڈ ریفرنس میں شریف فیملی کی سزامعطلی کیخلاف اپیل پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی متفرق درخواست نمٹادی۔

بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ اورجسٹس محسن اختر کیانی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے دائر کی جانے والی متفرق درخواست پر سماعت کی۔

نواز شریف نے درخواست میں سزا معطلی کی درخواست کی جلد سماعت کیلئے استدعا کی تھی۔

عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے کہا کہ آپ کی اپیلوں کے ساتھ سزا معطلی کی درخواستیں مقررہیں، 10 ستمبر کو دستیاب بینچ ہی اس معاملے کو دیکھے گا۔

 ان درخواستوں کی سماعت جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بینچ کرے گا۔

loading...
loading...