اسحاق ڈار نے منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا ،خورشید شاہ

khurrr_image

سکھر:اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ صرف سندھ کو ٹارگٹ نہ کیا جائے، وزیراعظم سے کہا تھا آستین کے سانپ آپ سے لڑ رہے ہیں، وہ واپس آئیں گے تو بات کروں گا۔
سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا، وہ کہتے ہیں کہ صرف سندھ ہی کیوں؟ کیا پنجاب میں دہشت گردی نہیں ہوتی،اسحاق ڈار نے منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا،مگر ایک شخص کے معاملے پر واولیا مچایا جارہا ہے۔
خورشید شاہ نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب،آستین کے سانپ آپ سے لڑرہے ہیں،وزیراعظم واپس آئیں گے تو اسمبلی میں ان سے بات کروں گا،اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اور وفاق میں کوئی جنگ نہیں،رینجرز کے اقدامات قابل تعریف ہیں مگر داروں اپے اختیارات کے مطابق کام کریں۔

loading...
loading...