ملک کا 13واں صدر کون بنے گا،فیصلہ کل ہوگا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:ملک کا 13واں صدر کون بنے گا،فیصلہ کل ہوگا،عارف علوی،اعتزاز احسن اور مولانا فضل الرحمان مدمقابل ہیں۔

اپوزیشن کے فضل الرحمان، تحریک انصاف کے عارف علوی اور پیپلز پارٹی کے اعتزازاحسن ملک کی صدارت کیلئے 3امیدوار ہیں۔

فضل الرحمان کی پیپلز پارٹی پر تنقید سے اپوزیشن کے امیدواروں میں خلاء برقرارہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی حکومتی امیدوار کو موقع دے رہی ہے،ڈنڈے کھانے ہوں تو ہم قبول لیکن صدارتی امیدوارکے طور پر کیوں قبول نہیں؟۔

پیپلز پارٹی اپوزیشن کے امیدوار کو حق میں دستبردار کرانے کیلئے کوشاں ہے،جس کیلئے آج پاکستان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوگا۔

بلاول بھٹو کی زیر صدارت اجلاس میں صدارتی انتخاب سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے امیدوار عارف علوی مختلف پارٹیوں کی حمایت کے بعد بھاری اکثریت سے کامیابی کے دعوے کررہے ہیں۔

loading...
loading...