کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:شہرقائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ۔

جمعے کوکراچی کے مختلف علاقوں ملیر، لسبیلہ، گلستان جوہر، شیرشاہ، گلشن اقبال سمیت مختلف میں ہلکی بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوارہوگیا، شہر میں ٹھنڈی ہواؤں کا راج ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ،کراچی میں آج وقفے وقفے سے بونداباندی جاری رہے گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ،سمندری ہوائیں18کلومیٹرفی گھنٹا کی رفتارسے چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے،دن اوررات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہےجبکہ آئندہ 24 گھنٹےمیں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

بارش کے باعث سڑکوں سڑکوں پرپھسلن کے باعث مزار قائد کے قریب متعدد موٹرسائیکل سلپ ہوگئیں، موٹرسائیکلیں سلپ ہونے سےمتعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

loading...
loading...