صدارتی انتخاب:کاغذات نامزدگی واپس لینے کا وقت ختم

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:صدارتی انتخاب میں کاغذات نامزدگی واپس لینے کا وقت ختم ہوگیا،جس کے بعد اب الیکشن کمیشن ایک بجے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرے گا۔

صدارتی انتخاب سے ہاتھ کھینچنے کا وقت ختم ہوگیا،کون بنے گا صدر پاکستان؟ اعتزازاحسن ،عارف علوی اور مولانافضل الرحمان،صدارتی انتخاب کیلئے 3نام ہیں۔

صدارتی انتخاب کیلئے نام واپس کھینچنے کا وقت تو گزر گیااب مرحلہ ہے حتمی فہرست کا، جس کا اجرا کچھ دیر بعد ہوجائےگا۔

 الیکشن کمیشن کی جانب سے کل 4 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے تھے جن میں اعتزاز احسن، مولانا فضل الرحمان اور عارف علوی سمیت امیر مقام شامل ہیں۔

پی ٹی آئی کی جانب سے عارف علوی ،پیپلز پارٹی کے اعتراز احسن اور اپوزیشن کے مولانا فضل الرحمان ملکی صدارت کیلئے قسمت آزمائیں گے۔

اعتزاز احسن، مولانا فضل الرحمان کی اپنے حق میں دستبرداری اور تحریک انصاف والوں کی جانب سے ووٹ ملنے کیلئے پراُمید ہیں تو پی ٹی آئی کے عارف علوی بھاری اکثریت سے کامیابی کے دعوے کررہے ہیں۔

اپوزیشن کے امیدوار مولانا فضل الرحمان نے پیر پگارا اور ایم کیو ایم سے تعاون مانگ لیا ہے،دعوے اور جوڑ توڑ اپنی جگہ لیکن کون بنے گا صدر پاکستان؟ فیصلہ 4ستمبر کو ہوجائے گا۔

loading...
loading...